Home » ‘جہنم کا کنواں’
معلومات

‘جہنم کا کنواں’

یمن کے صوبہ المہرہ کے ریگستان میں ایک گہرا سوراخ موجود جسے جہنم کا کنواں اور بھوتوں کا کنواں” بھی کہا جاتا ہےپر اسرار اور شیطانی کہانیوں میں گھرا ہوا ، یمن کے مشرق میں کنواں جسے “جہنم کا کنواں” کہا جاتا ہے- حقیقت میں ایک قدرتی عجوبہ ہے۔دارالحکومت صنعا سے 1300 کلومیٹر (800 میل) دور عمان کی سرحد کے قریب ، المہرہ صوبے کے صحرا میں ایک بڑا کنواں یا غار موجود ہے جو 30 میٹر چوڑا ہے 112 میٹر (367 فٹ) گہرا ہے

مقامی لوک داستان گو کہتے ہیں کہ یہ شیاطین کے لیے ایک قید خانے کے طور پر بنایا گیا تھا۔۔۔اس میں سے اٹھنے والی تیز بو سے ان کے توہمات کو اور تقویت ملی
اکثر مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ اس کوئیں کا باتوں میں بھی ذکر کرنا اپنی بدقسمتی کو آواز دینے کے مترادف ہے یمنی حکام کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ نیچے کیا ہے۔

مہرا کے جیولوجیکل سروے اور معدنی وسائل اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل صلاح بابھیر نے کہا ، “یہ بہت گہرا ہے-ہم کبھی بھی اس کنویں کی تہہ تک نہیں پہنچے ، کیونکہ وہاں آکسیجن اور وینٹیلیشن نہیں ہے۔”ہم اس علاقے کا دورہ کرنے گئے تھے اور کنویں میں داخل ہوئے تھے ، اس میں 50-60 میٹر سے زیادہ نیچے پہنچ گئے تو ہمیں اندر عجیب و غریب چیزوں کے موجود ہونے کا احساس ہوا اور ہم نے واپسی کی راہ لی سورج کی روشنی اس میں زیادہ اندر تک نہیں پہنچتی اور کنارے سے بھی بہت کم دیکھا جا سکتا ہے سوائے ان پرندوں کے جو اس کی گہرائی میں سے نکل کر باہر اڑتے ہیں۔

کنویں کے اندر سے قریبی تصاویر تلاش کرنے والے ویڈیو گرافروں نے کہا ہے کہ اسکی فوٹوگرافی تقریبا ناممکن ہے-مقامی لوگوں کی توہم پرستی کی انتہا یہ ہے کہ وہ سمجھتے ہیں یہ جہنمی کنواں اپنے نزدیک آنے والی اردگرد کی تمام چیزوں کو اپنے اندر کھینچ لیتا ہےآخر کار حال ہی میںعمان کیو ایکسپلوریشن ٹیم (او سی ای ٹی) نے اس کے اسرار سے پردہ اٹھایا اور یہ ٹیم 25 ستمبر 2021 اس غار کی تہہ تک پہنچی اس ٹیم نے غار میں سانپ ، مردہ جانوروں اور آبشاروں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں

اس سے پہلے بہت سے مہم جو اور خطروں کے کھلاڑی اس سنک ہول میں داخل ہوچکے تھے لیکن تب تک کسی کو معلوم نہیں تھا کہ اس میں نیچے تک جانے کا راستہ موجود ہے کیونکہ کچھ گہرائی تک جانے کے بعد آگے بہت اندھیرا ہے اور بہت کم آکسیجن ہونے کی وجہ سے سب کی سٹی گم ہوجاتی تھی یعنی اُن کے حواس کھو جاتے تھے اور وُہ گھبراہٹ کا شکار ہو کر واپسی کی راہ لیتے تھے۔۔۔تمام توہمات کے پرخچے اڑاتی ہوئی، غار کے اندر سے کھینچی گئی قدرت کے اس عجوبے کی ایک خوبصورت تصویر آپ بھی ملاحظہ کیجئے۔۔۔

Add Comment

Click here to post a comment