Home » تمام سمارٹ فونز کے لیے ایک ہی چارجر پر زور کیوں؟
معلومات

تمام سمارٹ فونز کے لیے ایک ہی چارجر پر زور کیوں؟

یورپی کمیشن کے تجویز کردہ ایک نئے قانون کے تحت تمام فونز اور الیکٹرانک آلات بنانے والی کمپنیوں پر یکساں چارجنگ کی سہولت فراہم کرنے کا زور دیا جارہا ہے!اس کا مقصد کوڑا کرکٹ کم کرنا ہے اور صارفین کو اس بات کی ترغیب دینا ہے کہ وہ نئی ڈیوائس خریدیں تو پرانے چارجر کو ہی استعمال کریں۔تجویز کے مطابق یورپی یونین کے ممالک میں بکنے والے تمام سمارٹ فونز میں یو ایس بی ٹائپ سی چارجر ہونے چاہیے۔تجویز شدہ قوانین درج ذیل اشیا پر لاگو ہو گے:▪️سمارٹ فون ▪️ٹیبلیٹ▪️کیمرے▪️ہیڈ فونز▪️پورٹ ایبل سپیکرز▪️ہینڈ ہیلڈ ویڈیو گیم کنسول (پلے شٹیشن یا ایکس) ▪️باکس▪️ ایئر بڈز▪️سمارٹ واچ

اندازا لگایا گیا ہے کہ ہر سال پھینک دی گئی اور استعمال نہ کی گئی چارجنگ کیبلز کی وجہ سے سالانہ 11000 ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے۔یورپی یونین میں گذشتہ برس 420 ملین موبائل فونز اور آسانی سے منتقل ہونے والی الیکٹرانک ڈیوائسز گذشتہ ایک برس کے دوران فروخت ہوئیں۔ایک عام صارف کے پاس تین موبائل فون چارجرز ہوتے ہیں جن میں سے وہ متواتر دو چارجر استعمال کرتا ہے۔

سنہ 2009 میں 30 مختلف قسم کے چارجر تھے جبکہ اب زیادہ تر ماڈلز تین قسم کے چارجر پر اکتفا کر رہے ہیں۔ ان میں یو ایس بی سی، لائٹننگ اور یو ایس بی مائیکرو بی شامل ہیں۔یورپی کمیشن کو امید ہے کہ یہ سنہ 2022 میں لاگو ہو جائے گا!