Home » مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کے پیچھے اصل کہانی کیا ہے؟
معلومات

مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کے پیچھے اصل کہانی کیا ہے؟

مریم نواز پچھلے دو سال سے جہاں بھی جاتی ہیں، انکے ہاتھ میں ایک گلاس لازمی ہوتا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ مریم نواز کے ہاتھ میں یہ گلاس کیوں ہوتا ہے؟ آخر اس گلاس کی کہانی کیا ہے؟مریم نواز کے ہاتھ میں جو سٹیل کا گلاس ہے عموما یہ گلاس ملک شاپ پر لسی کیلئے ہوتا ہے لیکن مریم نواز لسی نہیں پیتیں بلکہ کافی کی رسیا ہیں لیکن کچھ عرصہ سے یہ گلاس خاص توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور سوشل میڈیا صارفین تواتر سے سوال اٹھارہے ہیں کہ مریم نواز آخر اس گلاس کو اپنے ساتھ کیوں رکھتی ہیں،ا س گلاس میں ایسا کیا ہے۔

تحریک انصاف کے سپورٹرز کا موقف ہے کہ مریم نواز ہر وقت یہ گلاس اس لئے ہاتھ میں پھرتی ہیں کیونکہ مریم نواز وزیراعظم بنناچاہتی ہیں اور یہ گلاس انہیں کسی پیر یا عامل نے دیا ہوگا کہ اسے ہر وقت اپنے ساتھ رکھنا ہے۔دوسری جانب ن لیگ کے سپورٹرز مریم نواز کے اس گلاس کا دفاع کرتے نظر آتے ہیں ، ان کا دعویٰ ہے کہ مریم نواز چونکہ کافی کی بہت شوقین ہے اور اس گلاس میں کافی ہوتی ہے۔ سٹین لیس سٹیل کا یہ گلاس گرم چیز کو گرم اور ٹھنڈی چیز کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔

آصف اقبال نامی سوشل میڈیا صارف نے اس پر لکھا کہ ایک بار لکھا تھا نواز شریف نے عمران خان کا مقابلہ کرنا ہے تو عمران خان جیسی سوچ سے ہی مسلح ہو کر آئے۔ خاتون اول کو کس نام سے پکارتے ہیں۔ مریم کے ہاتھوں میں گلاس قدیم ہندوانہ کالے جادو کی علامتیں ہیں لوگ جانتے اور سمجھتے ہیں۔ خاتون اول درود شریف پڑھتیں ہیں یہی معلوم ہوا ہر کسی سے۔اسی طرح روزینہ خان نے بھی لکھا کہ سب سے بڑا فنکار تو وہ پیر ہے جس نے اس عقل سے پیدل عورت کو کہا ہے کہ، ” یہ ایک فٹ کا سٹیل کا گلاس پکڑنے سے وہ وزیراعظم بن جاۓ گی” ۔

لیکن دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سپورٹرز بضد ہیں کہ اس گلاس میں کافی ہی ہے، تحریک انصاف کے سپورٹرز کبھی مریم نواز کے جوتوں، کبھی کپڑوں کے پیچھے پڑجاتے ہیں اور اب گلاس کے بارے میں قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔زبیر نای سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ نیازی کی سوشل میڈیا اور ترجمانوں نے کیا قسمت پائی. کبھی مریم نواز کے جوتوں کی معلومات کے پیچھے کبھی مریم نواز کے کافی کپ کو گلاس سمجھ بیٹھتے ہیں. قوم کے ٹیکس پر رکھے ترجمان کبھی جوتے تلاش کرتے ہیں. کبھی چاۓ کا کپ.کچھ عرصہ قبل وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے ایک ٹویٹ کیا تھا کہ یہ اصل میں عمر و عیار کی زنبیل کا گلاس ہے۔ جھوٹ بولنے والی باجی کو یہ بتایا گیا ہے کہ اس کو پکڑ کر رکھیں گی تو ان کی عیاری پکڑی نہیں جائے گی۔

جس پر ن لیگ کے ایک سپورٹر نے کہا تھا کہ تھرماس گلاس ہے جو ٹھنڈا اور گرم دونوں طرح کے مشروبات کے لیے ہوتا ہے نعت خواں حضرات اسے ہمیشہ ساتھ رکھتے ہیں گلہ خراب نہ ہو اس وجہ سے مریم نواز صاحبہ کا بھی شاید گلہ خراب ہو تو اسی لیے اس کو یوز کر رہی ہیں۔احمد شیخ کا دعویٰ ہے کہ یہ ایئر ٹائٹ گلاس ہے جو کے مریم نواز کا ذاتی ہے۔ اس میں چائے یا کافی ڈال دی جائے تو ڈھکن بند رکھنے پر گرم رہتی ہے۔مسلم لیگ ن کے حامی سمجھے جانیوالے یوٹیوبر عمران شفقت کا کا دعویٰ ہے کہ یہ گلاس مریم نواز اسلئے ساتھ رکھتی ہیں کیونکہ یہ گلاس بیگم کلثوم نواز کی نشانی ہے اور مریم اس گلاس کو نشانی کے طور پر ساتھ رکھتی ہیں اور اسی میں پانی پیا کرتی تھیں جبکہ مریم نواز کی والدہ اس میں لسی پیا کرتی تھیں

عمران شفقت کا کہنا ہے کہ مریم نواز عمران خان کی طرح ضعیف العتقاد نہیں کہ یہ انگوٹھی پہنوگے تو وزیراعظم بن جاؤ گے، تسبیح بائیں طرف گھماؤ گے تو مشکلیں حل ہوجائیں گی۔ یہ کوئی جادو ٹونے والا گلاس نہیں جسے مریم نواز اپنے ساتھ ہروقت وزیراعظم بننے کیلئے ساتھ رکھتی ہیں۔ مریم نواز کے ساتھ گلاس رکھنے سے سب سے زیادہ ٹنشن اسکے بڑے سیاسی مخالف کو ہوگی۔
راشد احمد

Add Comment

Click here to post a comment