Home » لوگ ناخن کیوں چباتے ہیں !
صحت

لوگ ناخن کیوں چباتے ہیں !

اپنے آپ سے روٹھ جانا: اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ بہت سارے لوگ اپنے کام یا اپنے آپ سے روٹھ جاتے ہیں یا پھر کوئی ٹینشن جو انہیں ڈپریشن میں ڈال رہی ہو یا پھر کوئی کام جو ان کے مزاج کے مطابق نہ ہو رہا ہو تو ایسے لوگ ایک خاص قسم کے ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں اور اپنے ناخن چبانے لگتے ہیں۔

نفسیاتی پن: بعض اوقات یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ بہت سارے لوگ اپنی عادت کی وجہ سے بھی مجبور ہوتے ہیں۔ جنہیں ناخن چبانے کی عادت ہوجاتی ہے ۔آپ اسے نفسیاتی بیماری بھی کہہ سکتے ہیں یا پھر ان کی یہ عادت بچپن سے ہوتی ہے جسے چھوڑنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

ہر چیز درست کرنے والا: اس قسم کے لوگ کچھ مختلف ہوتے ہیں۔ آپ نے تین پوائنٹس میں صرف ان کی خامیاں ہی دیکھیں لیکن دنیا میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو اپنا ہر کام ایک اچھے انداز میں کرنے کے عادی ہوتے ہیں یا یوں کہہ لیجئے کہ انہیں ہر کام کو پرفیکشن سے کرنے کی عادت ہوتی ہے۔ جب ان کا کوئی کام ان کے معیار کے مطابق نہ ہو یا وہ اسے مکمل نہ کر لیں ان کی بے چینی دور نہیں ہوتی اور اسی بے چینی کی حالت میں وہ ناخن چبانے لگتے ہیں۔ وہ ایسا تب تک کرتے رہتے ہیں جب تک اس کام کو اپنے مطابق سر انجام نہ دے لیں،لیکن ایسا وہ صرف اس وقت تک ہی کرتے ہیں جب تک ان کا کام مکمل نہ ہو جائے۔ کام مکمل ہو جانے کے بعد ایسے لوگ ناخن نہیں چباتے۔

Add Comment

Click here to post a comment