Home » فلم بینوں کیلیئے خوشخبری
معلومات

فلم بینوں کیلیئے خوشخبری

سعودی عرب نے اپنی پوری قوت کے ساتھ فلم سازی کی دنیا میں داخل ہونے کا اعلان فرما دیا ہے۔ فلم سازی کے ذریعے سے تفریح کے مواقع پیدا کرنے پر 64 ارب ڈالر کا کثیر سرمایہ لگایا جائیگا۔اس مقصد کیلیئے ھالی وڈ کے کئی ممتاز اور چوٹی کے اداکار اس وقت سعودی عرب میں پہنچ چکے ہیں۔ جو فلم سازی کے ساتھ ساتھ جدہ میں اگلے مہینے دسمبر میں منعقد ہونے والے عالمی فلمی میلے میں بھی شرکت فرمائیں گے۔سعودی عرب کی ترجمانی کرتے ہوئے اخباری نمائندے سارہ رابا بورٹ نے اپنے بلومبرگ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے، “سعودی عرب کیا کرنے جا رہا ہے” کا جواب دیتے ہوئے فرمایا:جی: وہ 64 ارب ڈالر خرچ کر رہے ہیں فلم سازی کی صنعت پر۔ فلم سازی کے ابتدائی مراحل سر زمین سعودی عرب پر شروع کیئے جا چکے ہیں۔

فی الوقت وہ دو فلمیں بنائیں گے اور ان میں سے ایک کا نام (Deseret Warriors) ہے جس میں مارول فلم کمپنی کے تحت بننے والی فلم کیپٹن امریکہ میں فالکن کا کردار والے اداکار کو لیا گیا ہے۔ مزید چند مشہور اداکار بھی نئی کیپٹین امریکہ سے لیئے گئے ہیں۔ جس کی شوٹنگ جاری ہے۔اور اسی طرح جیرار بٹلر بھی عنقریب سعودی عرب پہنچنے والے ہیں جو سعودی عرب کی دوسری فلم “قندھار” میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ اس فلم کی شوٹنگ اگلے ہفتے سے شروع ہونا متوقع ہے۔

ان دونوں افلام کی شوٹنگز سعودی عرب علا اور اس کے اطراف میں ہو رہی ہیں۔ سعودی عرب اپنے صحراؤں کو فلم سازی کے عظیم تر مقاصد کیلیئے استعمال کرنا چاہتا ہے۔ تاکہ ہالی وڈ کے فلم ساز ادارے دلچسپی کے ساتھ اپنا رخ سعودی عرب کی طرف کر سکیں۔اخباری نمائندہ خاتون کا فرمانا تھا کہ یہ بلاشبہ ایک عظیم تبدیلی ہے کیونکہ سعودی عرب وہ ملک ہے جہاں فلمسازی ہی نہیں فلم بینی بھی ممنوع شمار ہوتی تھی۔ تاہم 2018 وہ پہلا سال تھا جب اس ملک میں پہلی فلم “بلیک پینتھر” کی شوٹنگ دارالحکومت ریاض کے اطراف میں ہوئی اور اسے سعودی عرب میں نمائش کیلیئے بھی پیش کیا گیا۔ اور ان تین سالوں میں دیکھ لیجیئے کہ تبدیلی کے اثرات کہاں تک آن پہنچے ہیں کہ سعودی عرب فلم سازی اور تفریح کا HUB بن جائیگا۔ باقی کی تفاصیل جاننے کیلیئے ساتھ لف ویڈیو کو ملاحظہ کیجیئے۔ شکریہ
By the way:
64,000,000,000 US Dollar =
10,950,400,000,000 Pakistan Rupee
بولے تو 109 کھرب 50 ارب 40 کروڑ روپے۔ 😃

Add Comment

Click here to post a comment